Monday, 11 January 2021

جو کچھ کیا تھا اس کی تلافی بھی کیجئے

 جو کچھ کیا تھا اس کی تلافی بھی کیجئے

وعدہ کیا تھا وعدہ خلافی بھی کیجئے

الزام سب کے سب ہیں وہی حسبِ سابقہ

اپنی طرف سے کچھ تو اضافی بھی کیجئے

کتنے کیے ہیں وقت کے ہاتھوں میں کھیل کر

کچھ کام مصلحت کے منافی بھی کیجئے

سیکھی تھی مہرخوں کے لیے ہی مصوری

اب یہ کہ اپ فوٹوگرافی بھی کیجئے

در آئیے جناب سیاست کے کھیل میں

دو چار اپنے ساتھ صحافی بھی کیجئے


مسعود احمد اوکاڑوی

No comments:

Post a Comment