جہاں میں لوگوں کا نفرتوں میں مقابلہ ہے
محبتیں تم سکھاؤ گے تو الجھ پڑیں گے
تم ان کے پیچھے چلو گے عزت کریں گے لیکن
سوال گر تم اٹھاؤ گے تو الجھ پڑیں گے
بنیں گے ساتھی چلو گے باطل کی راہ پر تو
جو حق کا جھنڈا اٹھاؤ گے تو الجھ پڑیں گے
اندھیر نگری میں روشنی بانٹنے ہو نکلے؟
کوئی دِیا 🪔 تم جلاؤ گے تو الجھ پڑیں گے
یہ دوسروں پر تو طنز کرتے رہیں گے لیکن
تم ان کو شیشہ دکھاؤ گے تو الجھ پڑیں گے
خدا ہے سمجھا سبھی نے خود کو یہاں پہ سالک
جو تھوڑا سر کو اٹھاؤ گے تو الجھ پڑیں گے
دانش سالک
No comments:
Post a Comment