Wednesday, 21 April 2021

میں جانتی ہوں یہ مشکل ہے

 میں جانتی ہوں یہ مشکل ہے

تمہیں محسوس ہوتا ہے کل پھر نہیں آئے گا

اور جو آج ہے وہ مشکل ترین ہے

میرا یقین کرو

وقت کو تھوڑا وقت دو

تم اس وقت سے گزر جاؤ گی

درد کم ہو جائیں گے

بہت آہستہ سے

ایک ٹوٹے وعدے کی طرح

اک بار پھر

اس کو جانے دو


عروسہ انس

No comments:

Post a Comment