Sunday, 25 July 2021

دو ہاتھوں کا کھیل ہے سارا

 دو ہاتھوں کا کھیل


دو ہاتھوں کا کھیل ہے سارا

سُر سے تال کا میل ہے سارا

گوری باورچی خانے میں

جُھوٹے برتن مانجھ رہی ہے

سانول باہر جلتی دُھوپ میں

کھیت سے چارا کاٹ رہا ہے

بُوڑھا درزی باریکی سے

سُوئی میں دھاگا ڈال رہا ہے

کُوزہ گر کی چابک دستی

اپنے منہ سے بول رہی ہے

تکڑی سب کچھ تول رہی ہے

لکڑی کی بندوق اُٹھائے

بندر فوجی بنا ہوا ہے

بچے تالی پیٹ رہے ہیں


ڈاکٹر ضیاءالرشید

No comments:

Post a Comment