شوق حسن و ادا دل لگی، معذرت
ساقیا! معذرت، مےکشی! معذرت
میری حالت کہیں درمیاں ہی رہی
بےخودی! معذرت، آگہی! معذرت
داد ہے داد میں دل نہیں لگ رہا
دوستو!معذرت، شاعری! معذرت
میں بسرکرنہ پایاتجھےڈھنگ سے
معذرت! زندگی، زندگی! معذرت
مجھ کو دَیر وحرم سے نہ فرصت ملی
اے خدائےجہاں! بندگی! معذرت
وقار خان
No comments:
Post a Comment