Thursday, 18 November 2021

اے میرے خدا

 اے میرے خدا


جہاں جہاں سے

جن جن دشاؤں سے تم طلوع ہو رہے ہو

تمہیں پتہ ہے

وہ میری دسترس سے کتنی دور ہیں؟

کیا تم نہیں جانتے کہ ان دشاؤں پر

کن کن ہاتھوں کی گرفت ہے

کبھی تو کسی ایسی دشا سے بھی طلوع ہو جاؤ

جو میری دسترس میں ہو

کبھی اس آسمان پر بھی آؤ

جو میری اڑانوں کے لیے اجنبی نہ ہو


عذرا پروین

No comments:

Post a Comment