Sunday, 21 November 2021

کاش سرکار دو عالم کا زمانہ ملتا

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


ساری صدیوں پہ جو بھاری ہے وہ لمحہ ملتا

کاش سرکارﷺ دو عالم کا زمانہ ملتا

آپﷺ کو دیکھتا طائف میں دعائیں دیتے

یوں مِرے صبر و تحمل کو سلیقہ ملتا

آپؐ کے پیچھے کھڑے ہو کے نمازیں پڑھتا

آپؐ کے قدموں کے پیچھے مجھے سجدہ ملتا

بھول جاتا میں کسی طاق میں آنکھیں رکھ کر

آپﷺ کو دیکھتے رہنے کا بہانہ ملتا

حشر تک میری غلامی یونہی قائم رہتی

میری ہر نسل کو فخری یہی ورثہ ملتا


زاہد فخری

No comments:

Post a Comment