Thursday, 11 November 2021

مرا ہونا ہے تو سن لو کہاں ہونا پڑے گا

 مِرا ہونا ہے تو سن لو کہاں ہونا پڑے گا

جہاں ہوں جانِ جاں تم کو وہاں ہونا پڑے گا

نہیں درکار اک کردار وقتی طور پر جی

ہمارے ساتھ مل کر داستاں ہونا پڑے گے

محبت ہے تو پھر خوفِ جدائی بھی رہے گا

سو دل کو لمحہ لمحہ بدگماں ہونا پڑے گا

نہ جانے دیکھ کر تم کو ہوا احساس کیوں یہ

کہ مانندِ زلیخا پھر جواں ہونا پڑے گا

تمہی کو جھیلنی ہیں جسم و جاں کی وحشتیں سب

مکمل دوست پورا رازداں ہونا پڑے گا

تِری تعمیر ہے مضمر مِری تعمیر میں یوں

ہوئی جو رائیگاں تو رائیگاں ہونا پڑے گا

یہ عہدِ تلخ شیرینی سا بھائے فاخرہ کو

کچھ ایسے طور اس پر مہرباں ہونا پڑے گا


فاخرہ انجم

No comments:

Post a Comment