Saturday, 20 November 2021

صبا یہ بارگہہ حسن میں خبر کرنا

صبا یہ بارگہہ حسن میں خبر کرنا

اسے تو چاہئے ذروں کو بھی قمر کرنا

میں چاہتا ہوں تعلق کے درمیاں پردہ

وہ چاہتا ہے مِرے حال پر نظر کرنا

مِرے خدا! مِری دنیا ہی ختم کر دینا

اگر دعاؤں کو میری تو بے اثر کرنا

یہ دیکھ لینا محلے کے لوگ کیسے ہیں

پھر اس کے بعد ہی تعمیر اپنا گھر کرنا

تمہارا کام ہے کیچڑ اچھالنا لیکن

ہمارے ظرف میں شامل ہے درگزر کرنا

مِری حیات سے ہے پیار اس لیے عاجز

وہ چاہتا ہے مِری عمر مختصر کرنا


لئیق عاجز

No comments:

Post a Comment