Saturday, 20 November 2021

تو شمع رسالت ہے عالم تیرا پروانہ

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


تُو ﷺشمعِ رسالت ہے عالم تیرا پروانہ

تُوﷺ ماہِ نبوت ہے اے جلوۂ جاناناں

جو ساقئ کوثر کے چہرے سے نقاب اٹھے

ہر دل بنے مے خانہ، ہر آنکھ ہو پیمانہ

سنگِ درِ جاناں پر کرتا ہوں جبیں سائی

سجدہ نہ سمجھ نجدی سر دیتا ہوں نذرانہ

دل اپنا چمک اٹھے ایمان کی طلعت سے

کر آنکھیں بھی نورانی اے جلوۂ جاناناں

گر پڑ کے یہاں پہنچا مر مر کے اسے پایا

چھوٹے نہ الٰہی!! اب سنگِ درِ جاناں

سرکارؐ کے جلووں سے روشن ہے دل نوری

تا حشر رہے روشن نوری کا یہ کاشانہ


نوری بریلوی

مصطفیٰ رضا

No comments:

Post a Comment