Tuesday, 4 January 2022

آپ کی یاد بھی نہیں ہے ساتھ

 آپ کی یاد بھی نہیں ہے ساتھ

اس قدر تیز چل رہا ہوں میں

آگہی بھی الاؤ جیسی ہے

دیکھیے خوب جل رہا ہوں میں

جس طرح سے بدل رہے ہیں آپ

اس طرح سے بدل رہا ہوں میں

میں تجھے پورا جذب کر لوں گا

تو مجھے دیکھ تھل رہا ہوں میں


شعیب صدیقی

No comments:

Post a Comment