عشق مشکل میں نہاں ہے صاحب
اتنا آسان کہاں ہے صاحب
آج کچھ ٹوٹ گیا ہے دل میں
ایک میلے کا سماں ہے صاحب
آپ اٹھ کر بھی تو جا سکتے ہیں
یہ سہولت بھی یہاں ہے صاحب
جب میں چلتا ہوں تو یوں لگتا ہے
ایک ذنجیر رواں ہے صاحب
دعوتِ عام ہے، آنا تم بھی
آج یونس کا بیاں ہے صاحب
یونس امین
No comments:
Post a Comment