Saturday, 9 April 2022

بڑا مزا ہو کہ اک روز خود سے بچھڑوں اور

 بڑا مزا ہو کہ اک روز خود سے بچھڑوں اور

پھر اس کے بعد میں خود سے کبھی ملوں ہی نہیں

یہ روز روز مروت کا ڈھونگ اور اس پر

ہر اک کے سامنے خوش باش رہنے کا ناٹک

میں جانتا ہوں یہ کارِ منافقت ہے، مگر

میں کیا کروں کہ مجھے روز کرنا پڑتا ہے


راشد ملک

No comments:

Post a Comment