عارفانہ کلام نعتیہ کلام
چراغِ محبت جلایا نبیﷺ نے
اندھیرا دلوں سے مٹایا نبیﷺ نے
محبت کی سانسیں اکھڑنے لگی تھیں
محبت کو آ کر بچایا نبیﷺ نے
شرافت جو گھٹنوں کے بل گِر گئی تھی
اسے پھر سے چلنا سکھایا نبیﷺ نے
بہت ابنِ آدم زمیں پر بسے تھے
مگر ان کو انساں بنایا نبیﷺ نے
غلاموں کی حالت بہت ہی بُری تھی
انہیں بھی گلے سے لگایا نبیﷺ نے
امیدیں بھی تھک کر کہیں سو گئی تھیں
انہیں پھر سے آ کر جگایا نبیﷺ نے
مجھے نعت کہنے کی ہمت نہیں تھی
مجھے حوصلہ یہ دلایا نبیﷺ نے
عروج اس سے واقف کوئی بھی نہیں تھا
ہمیں رازِ ہستی بتایا نبیﷺ نے
شاہدہ عروج خان
No comments:
Post a Comment