Thursday, 9 June 2022

خودکشی زندگی رسی پر ٹانگ دی

 خودکشی 


مجھے بتایا گیا 

زندگی سات رنگوں سے بنتی ہے 

میں نے سارے رنگ جمع کر کے  

زندگی بنانے کی کوشش کی

مگر زندگی پھر بھی ادھوری تھی

آٹھواں رنگ ڈھونڈنے نکلا 

ہر جگہ چھان مارا 

نہیں ڈھونڈ پایا 

تنگ آ کر میں نے 

زندگی 

رسی پر ٹانگ دی


علی ارمان

No comments:

Post a Comment