Saturday 17 October 2015

ہوا کرے سب جہاں مخالف

ہُوا کرے سب جہاں مخالف
نہ ہونا تم میری جاں مخالف
وضاحتیں اور دلیلیں کیسی
بنے ہوں جب نکتہ داں مخالف
ہے خوب بختِ رسا ہمارا
زمین اور آسماں مخالف
مہارِ ناقہ تو ہاتھ میں ہے
اگرچہ ہے سارباں مخالف
حمایتی بھی عجب ہیں ناصر
گواہی حق میں، بیاں مخالف

ناصر زیدی

No comments:

Post a Comment