Sunday 18 October 2015

خلوص و مذہب و صدق و صفا تک

خلوص و مذہب و صِدق و صفا تک
فقیہِ شہر نے بیچا خُدا تک
حکومت تاجروں کے ہاتھ میں ہے
دساور بیچ دی بادِ صبا تک
ہے بازاروں میں ہر ایک چیز نقلی
طلائی ہار سے جنسِ وفا تک
وہ باتیں شہر سارا جانتا ہے
جنہیں لگنے نہیں دیتے ہوا تک
عجب کیا ہے کہ اب سازش سمجھ کر
قلم ہونے لگیں دستِ دُعا تک

شاہنواز زیدی

No comments:

Post a Comment