Sunday, 11 October 2020

راکھ بکھری ہوئی تھی کمرے میں

 پینٹنگ


رات کل گہری نیند میں تھی جب 

ایک تازہ سفید کینوس پر 

آتشیں، لال سرخ رنگوں سے 

میں نے روشن کیا تھا اک سورج 

صبح تک جل گیا تھا وہ کینوس 

راکھ بکھری ہوئی تھی کمرے میں


گلزار

No comments:

Post a Comment