دِلی سے لاہور کو جائیں
اردو ہندی نغمے گائیں
اس لمحے کی اوٹ میں چھپ کر
سارے پنچھی گیت سنائیں
دیوی کے چرنوں میں بیٹھے
سارے پنڈت بھوگ چڑھائیں
جادو نگری کے بنجارے
نام کا تیرے دیپ جلائیں
ساگر بھی حیرت سے ناچے
تجھ کو ایسی پیت پلائیں
اک صورت کو دیکھن کارن
اِس دھرتی پر چاند بلائیں
موتی چُن کر شبدوں سے ہم
پیار کرن کی ریت چلائیں
ہولی کے رنگوں سے کھیلیں
سات سُروں میں ساز بجائیں
اِک ہوٹل میں کافی پیتے
باتیں کرتے شام بُلائیں
غالب ہوں دربار میں بیٹھے
میر ہماری نظم سنائیں
ردا فاطمہ
No comments:
Post a Comment