رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
وقت کھوتے رہیں گے کب تک
آپ سوتے رہیں گے کب تک
ہنسنا سیکھیں ہنسانا سیکھیں
آپ روتے رہیں گے کب تک
دل کو بھی صاف کر لیں اپنے
چہرہ دھوتے رہیں گے کب تک
پھول ملتے رہیں گے تب تک
بیج بوتے رہیں گے جب تک
سچ ضروری ہے بولنا اب
بغض ہوتے رہیں گے کب تک
دانش سالک
No comments:
Post a Comment