رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
خواہشِ دل سے ماورا کر دے
اپنا ہی رمز آشنا کر دے
میرے ہاتھوں میں تتلیاں بھر دے
میرے ہاتھوں کو خوشنما کر دے
میرے احوال کو تکلّم دے
میرے لفظوں کو لب کشا کر دے
ڈھانپ دے میری بے لباسی کو
میری حالت مجھے ردا کر دے
ذوالفقار تابش
No comments:
Post a Comment