Wednesday, 24 March 2021

ستا ستا کے ہمیں اشکبار کرتی ہے

 ستا ستا کے ہمیں اشکبار کرتی ہے

تمہاری یاد بہت بے قرار کرتی ہے

وہ دن جو ساتھ گزارے تھے پیار کے ہم نے

تلاش اُن کو نظر بار بار کرتی ہے

گِلہ نہیں جو نصیبوں نے کر دیا ہے جُدا

تیری جدائی بھی اب ہم کو پیار کرتی ہے

کنارے بیٹھ کے جس کے کئے تھے قول و قرار

ندی وہ اب بھی تیرا انتظار کرتی ہے


وفا رومانی

No comments:

Post a Comment