میرے دل کو یقیں تھا
کسی نے سچ کہا ہے
کہ رشتے مر نہیں سکتے
ہمارے درمیاں جب رابطے نا معتبر ٹھہریں
تو رشتے کام آتے ہیں
یہ ٹوٹے رابطوں کو جوڑ دیتے ہیں
مِرے دل کو یقیں تھا
مگر ان چند برسوں میں
کچھ ایسے اجنبی موسم مِرے اندر اتر آئے
سمے کے ساتھ اب مجھ کو
یقیں ہونے لگا ہے
کہ ایسا بھی تو ہوتا ہے
ہمارے درمیاں جب رابطے نا معتبر ٹھہریں
تو رشتے سر پٹک کے مر بھی جاتے ہیں
مونا شہاب
No comments:
Post a Comment