Monday, 21 June 2021

‏چھاؤں میں کسی کی جب تیز دھوپ جیسی اک دوپہر میسر ہو

 ہے کوئی میرے جیسا


‏چھاؤں میں کسی کی جب

تیز دھوپ جیسی اک دوپہر میسر ہو

اس سمے میں کیا تم نے

خود کو اس کی آنکھوں کے دشت سے گزارا ہے؟

کیا کسی نے بھی اب تک تم کو اپنی سانسوں سے جسم میں اتارا ہے؟

دیکھ کر بتاؤ نا

جس جگہ پہ بیٹھے ہو

ہے وہاں کوئی ایسا

ہے کوئی میرے جیسا؟


انجیل صحیفہ

No comments:

Post a Comment