Tuesday, 22 June 2021

ستم دوست فکر عداوت کہاں تک

 ستم دوست فکر عداوت کہاں تک

کہاں تک وفا سے بغاوت کہاں تک

خلاف سلوک محبت کے خُوگر

خلاف سلوک محبت کہاں تک

مسلسل ستم کی حکومت کے بانی

مسلسل ستم کی حکومت کہاں تک

اٹھو درد کی جستجو کر کے دیکھیں

تلاش سکون طبیعت کہاں تک

کبھی حکم پیر مغاں بھی بجا لا

فقط اتباعِ شریعت کہاں تک

کبھی کچھ نتیجہ نکالو تو جانیں

فقط خبط معلوم و علت کہاں تک


آزاد انصاری

No comments:

Post a Comment