Monday, 20 September 2021

رستے سے جو پتھر کو ہٹا سکتا تھا

 رستے سے جو پتھر کو ہٹا سکتا تھا

اک شخص کی وہ جان بچا سکتا تھا

اب خود کو اٹھایا نہیں جاتا اس سے

وہ شخص جو ہر بوجھ اٹھا سکتا تھا

اب پاس ہے، لیکن نہیں سمجھا اس نے

جو دور سے اندازہ لگا سکتا تھا

مُلّا کو ہے جنت کی تمنا، اور میں

شاعر تھا، جہنم میں بھی جا سکتا تھا

اب اس کی بھی آنکھوں میں ہیں آنسو کیفی

وہ شخص بھی لوگوں کو ہنسا سکتا تھا


محمود کیفی

No comments:

Post a Comment