Monday, 20 September 2021

پہلے کچھ دن مرے زخموں کی نمائش ہو گی

  پہلے کچھ دن مِرے زخموں کی نمائش ہو گی

پھر مِرے حال پہ اس بت کی نوازش ہو گی

ہاں بظاہر تو دھرا جائے گا قاتل، لیکن

پس پردہ اسی قاتل کی سفارش ہو گی

پیاسی دھرتی یوں ہی پیاسی ہی رہے گی یارو

اور دریا پہ مسلسل یہاں بارش ہو گی

جس طرح ٹوٹے ہوئے پتے بکھر جاتے ہیں

ہم بکھر جائیں اسی طور یہ سازش ہو گی

کس کو معلوم ہے جو راز مشیت ہے عبید

جانے کس بات پہ کس شخص کی بخشش ہو گی


عبیدالرحمٰن

عبیدالرحمان

No comments:

Post a Comment