Monday, 7 February 2022

فقط یہی تو کمائی ہوئی ہے کمرے میں

 فقط یہی تو کمائی ہوئی ہے کمرے میں

سکوں کی نیند اگائی ہوئی ہے کمرے میں ‏

دِیے نے خواب میں آ کر مجھے بتایا ہے ‏

ہوا نے ٹانگ اڑائی ہوئی ہے کمرے میں ‏

میرا تو تکیہ بھی باہر نکال پھینکا ہے

سنا ہے خوب صفائی ہوئی ہے کمرے میں ‏

میں اس ہوا کو بھی کھڑکی تلک نہ آنے دوں ‏

تُو کس سے پوچھ کے آئی ہوئی ہے کمرے میں

جو روشنی بھی امان اب یہاں سے غائب ہے ‏

ضرور تجھ سے برائی ہوئی ہے کمرے میں


امان اللہ جام

No comments:

Post a Comment