عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
انجام نصیری
چاہتے ہیں گر کمال حق کا جلوہ دیکھیۓ
آئیے آلِ محمدﷺ کا سراپا دیکھیۓ
کیا ضرورت ہے کہ دنیا کا تماشہ دیکھیۓ
جس میں ہو معبود کا جلوہ وہ چہرہ دیکھیۓ
پہلے زندہ کس طرح ہوتا ہے مردہ دیکھیۓ
پھر کوئی کس طرح کر دیتا ہے زندہ دیکھیۓ
معرفت میں رکھیۓ انجامِ نصیری پر نظر
کس طرح ہو جاتا ہے نظروں کا دھوکہ دیکھیۓ
سب سے اونچی کون سی نعمت ملی معبود سے
سب سے منہ کو موڑیۓ بس سُوئے کعبہ دیکھیۓ
دیکھنا وجہ الہیٰ کا کوئی آساں نہیں
گر نہ ہو جائے نگاہِ عشق خیرہ دیکھیۓ
عرش تک چلیے مگر نظروں پہ رکھیۓ اختیار
دیکھیۓ مت پشتِ پردہ، صرف پردہ دیکھیۓ
کلیم الہ آبادی
ذیشان حیدر جوادی
No comments:
Post a Comment