تمہارا عروسی جوڑا
جب میں نے انعام پایا
اور گھر واپس آیا، تمہیں اٹھائے ہوئے
اپنی ہتھیلی پر
میگنولیا کے گھر کی طرح
میں نے خدا کا ہاتھ بھی چوما تھا
اور چاند اور ستاروں کو چوما تھا
باری باری
پہاڑوں اور وادیوں کو بھی چوما
پن چکیوں اور بادلوں کو بھی
بلکہ نقشے پر بنے ہوئے جزیروں کو بھی چوما تھا
اور تمہاری کنگھی اور آئینے کو بھی چوما تھا
ان تمام سفید فاختاؤں کو بھی چوما تھا
جو اپنے پروں پر
تمہارا عروسی جوڑا
لے کر آئی تھیں
شاعری: نزار قبانی
اردو ترجمہ: منو بھائی
No comments:
Post a Comment