عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
اے خدا شكر كہ انؐ پر ہوئیں قرباں آنكھیں
انؐ كی دہلیز پہ ركھ آیا ہوں گِریاں آنكھیں
گنبدِ سبز كے جلووں نے كیا ہے سیراب
كتنی شاداب ہوئی جاتی ہیں ویراں آنكھیں
ہر گھڑی ان میں مدینے كے اُجالے اتریں
اے خدا كر دے مِرے دل كی فروزاں آنكھیں
جب نظر آئیں گے محشر میں شفیعِ محشرﷺ
مسكرا اٹھیں گی میری بھی ہراساں آنكھیں
انؐ كے قدموں سے ملی دونوں جہاں كی تسكیں
جگمگا اٹھی ہیں اب میری بھی حیراں آنكھیں
بس گئی جب سے بصارت میں سنہری جالی
آ گئیں وجد میں فیضی! مِری بے جان آنكھیں
اسلم فیضی
No comments:
Post a Comment