عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
بھٹکے ہیں بہت رہگزرِ نور سے ہٹ کر
کھو بیٹھے ہیں توقیر، تیریؐ ذات سے کٹ کر
حال اپنا ہے تیرے کرمِ خاص کا محتاجِ اے صاحبِ معراجؐ
صد شکر! نگاہوں میں فقط اب تِرا در ہے
پستی کے مکینوں کی بلندی پہ نظر ہے
واماندۂ منزل کی تِرے ہاتھ میں ہے لاجِ اے صاحبِ معراجؐ
دنیا نمودار ہو پھر صبحِ سعادت
قائم ہو زمانے میں شریعت کی حکومت
اپنائیں سب اقوام، تِرے دین کا منہاجِ اے صاحب معراجؐ
حفیظ تائب
No comments:
Post a Comment