Sunday, 11 June 2023

سبیل ظلم کو دشوار کرتے ہیں علی والے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


 سبیلِ ظلم کو دشوار کرتے ہیں علیؑ والے

ہر اک مرحب کے سر پر وار کرتے ہیں علیؑ والے

زباں سے عشقِ حیدرؑ کے ترانے ہی نہیں گاتے

عمل سے عشق کا اِظہار کرتے ہیں علیؑ والٕے

علیؑ سے پیشتر تینوں علیؑ کے پیشوا گزرے

دل و جاں سے یہی اقرار کرتے ہیں علیؑ والے

علیؑ کے سوہنے فرزند نے بتلا دیا سب کو

کہ ہر اِک ظلم سے انکار کرتے ہیں علیؑ والے

صدائے ”نعرہِ تکبیر“ ہوتی ہے اور اس کے بعد

درِ خیبر کے ٹکڑے چار کرتے ہیں علیؑ والے

صحابہؓ اور اہلِ بیتؑ ہیں حسنین کا ایماں

علیؑ والا ہوں، سب سے پیار کرتے ہیں علیؑ والے


حسنین قاسمی

No comments:

Post a Comment