Tuesday, 13 June 2023

دربار رسالت كی كیسی وہ گھڑی ہو گی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دربار رسالتﷺ كی كیسی وہ گھڑی ہو گی

حسانؓ كے ہونٹوں پر جب نعت نبیؐ ہو گی

بُوبكرؓ و عمرؓ ہوں گے عثمانؓ و علیؓ ہوں گے

حسنینؑ كے ناناﷺ كی كیا بزم سجی ہو گی

كس شوق سے جاتے ہیں عُشاق مدینے كو

كیا حاضری قسمت میں اپنی بھی كبھی ہو گی

آئے گا بلاوہ جب سركارﷺ كے روضے كا

دل سجدہ كُناں ہو گا آنكھوں میں جھڑی ہو گی

كام آئیں گے اے فیضی! انوار محبت كے

جب گوشۂ مرقد میں اک تیرہ شبی ہو گی


اسلم فیضی

No comments:

Post a Comment