عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
اک نظر بر حالِ ما آقائے من پیارے نبیﷺ
ہوں غریب و بے نوا آقائے من پیارے نبی
پتھروں نے بند مُٹھی میں بصد عجز و نیاز
آپﷺ کا کلمہ پڑھا آقائے من پیارے نبی
مل نہ پایا اس جہاں میں آپ کے گستاخ کو
قعرِ ذلت کے سوا آقائے من پیارے نبی
اقتدار و دولت و زر مجھ غلامِ زار کو
آپ کے در سے ملا آقائے من پیارے نبی
سر ہیں خم جن و بشر کے اور ملائک کے یہاں
پاک در ہے آپﷺ کا آقائے من پیارے نبی
خلد میں بھی آپﷺ کی قربت میسر ہو مجھے
آپﷺ پر میں ہوں فدا آقائے من پیارے نبی
غلام ربانی فدا
No comments:
Post a Comment