Saturday, 10 June 2023

کر رہے ہیں سب ادب سب ٹھیک ہے

 کر رہے ہیں سب ادب، سب ٹھیک ہے

اور وہ بھی بے سبب، سب ٹھیک ہے

پوچھنا تھا واقعی سب ٹھیک تھا؟

کہہ رہے تھے آپ جب سب ٹھیک ہے

سوچو دریا حال پوچھے ایک دن 

اور کہہ دیں تشنہ لب؛ سب ٹھیک ہے

اوڑھ لی ہے چہرے پہ جھوٹی ہنسی 

اب بنا تصویر، اب سب ٹھیک ہے


احمد عبداللہ

No comments:

Post a Comment