Tuesday, 4 July 2023

یقیناً یہ ایک حادثہ کافی ہے اداسی منانے کے لیے

 جب میرے پاس اُداسی منانے کے لیے کوئی تہوار نہیں تھا

تب میں نے یاد کیا 

وہ ایک بوسہ 

جو میرے ناکام ہونے پر میری ماں نے مجھے دیا تھا 

جب مجھے چُومنے کے لیے 

میرے پاس میری ماں نہیں تھی 

تب میں تنہائی کا مطلب سمجھا

جب میں تنہا تھا 

اور میرے پاس زندہ رہنے کے لیے 

کوئی حادثہ نہیں تھا 

اس وقت میرے پاس تُم تھی

اب میرے پاس سب کچھ ہے مگر تم نہیں ہو 

یقیناً یہ ایک حادثہ کافی ہے 

اُداسی منانے کے لیے 

تنہا جینے کے لیے 

اور زندہ رہنے کے لیے 


ولید سورانی

No comments:

Post a Comment