Saturday, 14 October 2023

رخ ہواؤں کے کسی سمت ہوں منظر ہیں وہی

 رُخ ہواؤں کے کسی سمت ہوں منظر ہیں وہی

ٹوپیاں رنگ بدلتی ہیں، مگر سر ہیں وہی

جن کے اجداد کی مہریں در و دیوار پہ ہیں

کیا ستم ہے کہ بھرے شہر میں بے گھر ہیں وہی

پھول ہی پھول تھے خوابوں میں سر وادیٔ شب

صبح دم راہوں میں جلتے ہوئے پتھر ہیں وہی

ناؤ کاغذ کی چلی کاٹھ کے گھوڑے دوڑے

شعبدہ بازی کے سچ پوچھو تو دفتر ہیں وہی

بِک گئے پِچھلے دنوں صاحب عالم کتنے

ہم فقیروں کے مگر جعفری تیور ہیں وہی


فضیل جعفری

No comments:

Post a Comment