Wednesday 14 October 2015

مسرتوں کو یہ اہل ہوس نہ کھو دیتے

مسرتوں کو یہ اہلِ ہوس نہ کھو دیتے
جو ہر خوشی میں تِرے غم کو بھی سمو دیتے
کہاں وہ شب، کہ تِرے گیسوؤں کے سائے میں
خیالِ صبح سے ہم آستِیں بھِگو دیتے
بہانے اور بھی ہوتے جو زندگی کے لیے
ہم ایک بار تِری آرزو بھی کھو دیتے
بچا لیا مجھے طوفاں کی موج نے ورنہ
کنارے والے سفینہ مِرا ڈبو دیتے
جو دیکھتے مِری نظروں پہ بندشوں کے سِتم
تو یہ نظارے مِری بے بسی پہ رو دیتے
کبھی تو یوں بھی اُمنڈتے سرشکِ غم مجروحؔ
کہ میرے زخمِ تمنا کے داغ دھو دیتے

مجروح سلطانپوری

No comments:

Post a Comment