Friday, 11 December 2020

ہر ایک جھوٹی کہانی کو آگ لگ جائے

 ہر ایک جھوٹی کہانی کو آگ🔥 لگ جائے

تمہاری آنکھ کے پانی کو آگ لگ جائے

نگر جو دیکھے اسے راہ میں کھڑے ہوئے تو

ہر اک سڑک کی روانی کو آگ لگ جائے

تم ایک لفظ نہ بولے کسی کے حق میں کبھی

تمہاری شیریں بیانی کو آگ لگ جائے

تمہارے گال کی سرخی دکھائی جائے تو

ہر ایک لال نشانی کو آگ🔥 لگ جائے

جوانی جس کی بھی خالی ہے عشق سے یزدان

بلا سے اس کی جوانی کو آگ لگ جائے


یزدان نقوی

No comments:

Post a Comment