Friday, 11 December 2020

پھول کھلے ہیں لکھا ہوا ہے توڑو مت

 پھول کھلے ہیں لکھا ہوا ہے توڑو مت

اور مچل کر جی کہتا ہے چھوڑو مت

رت متوالی، چاند نشیلا، رات جوان

گھر کا آمد خرچ یہاں تو جوڑو مت

ابر جھکا ہے چاند کے گورے مکھڑے پر

چھوڑو لاج، لگو دل سے منہ موڑو مت

دل کو پتھر کر دینے والی یادو💓

اب اپنا سر اس پتھر سے پھوڑو مت

مت عمیق کی آنکھوں سے دل میں جھانکو

اس گہرے ساگر سے ناطہ جوڑو مت


عمیق حنفی

No comments:

Post a Comment