نظم سے اقتباس
میرے بیٹے
کبھی اتنے اونچے نہ ہونا
کہ کندھے پر سر رکھ کر
اگر کوئی رونا چاہے
تو اسے سیڑھی لگانی پڑے
اتنے متعصب نہ ہونا
کہ ایشور کو بچانے کے لیے
انسان پر ہی تمہارا ہاتھ اٹھ جائے
نہ کبھی اتنے دیش بھگت بننا کہ
کسی زخمی کو اٹھانے کیلیے اپنا
جھنڈا زمین پر نہ رکھ سکو
کویتا کادمبری
No comments:
Post a Comment