Friday, 18 June 2021

دنیا کو حادثوں میں گرفتار دیکھنا

 دنیا کو حادثوں میں گرفتار دیکھنا

جب دیکھنا ہو دوستو! اخبار دیکھنا

پھر اس کے بعد شوق سے بیعت کرو مگر

پہلے امیرِ شہر کا کردار دیکھنا

اس کی طرف ہے امن کا پرچم لگا ہوا

لیکن مِرا وہ خواب میں تلوار دیکھنا

نِسبت ہے ہم کو تین سو تیرہ سے آج

ممکن نہیں کے ہم کو پڑے ہار دیکھنا

وہ شخص کیا گیا مِری بینائی لے گیا

میں جس کو چاہتا تھا لگاتار دیکھنا

اشفاق تم کو یاد ہے مغرب کے بعد میں

جانا چھتوں پہ چاند سے رخسار دیکھنا


اشفاق منصوری

No comments:

Post a Comment