Monday, 19 July 2021

ترک تعلق ہوتا کیا ہے کوئی ہمیں بتلائے تو

 ترک تعلق ہوتا کیا ہے، کوئی ہمیں بتلائے تو

ہم بھی بات سمجھ لیتے ہیں، کوئی ہمیں سمجھائے تو

جیسے پُروائی چلتے ہی درد پرانے جاگ اٹھیں

جانے کیا کیا یاد آتا ہے ایک وہ یاد آ جائے تو

اس کے ساتھ جو موسم بیتے ان کی یادیں تڑپاتی ہیں

جیٹھ کی دھوپ بھلا دیتا ہے ساون آگ لگائے تو

پہلے گھر سے باہر ہوں تو نیند نہیں آتی تھی ہم کو

اب رستے میں سو جاتے ہیں شام کہیں ہو جائے تو

شادانی کی زمیں میں کہنا اپنے بس کی بات کہاں

شعر ذکا ویسے ہم بھی دو چار اس میں کہہ لائے ہیں


ذکا صدیقی

No comments:

Post a Comment