Tuesday 27 July 2021

سجائیں محفل یاراں نہ شغل جام کریں

 سجائیں محفلِ یاراں نہ شغلِ جام کریں

تو اور کیسے تِرے غم کا احترام کریں

کسے بلائیں چناروں میں آدھی رات گئے

اگر کریں تو کسے صبح کا سلام کریں

بسائیں قاف تصور میں اک پری وش کو

کچھ آج عشرتِ ہجراں کا اہتمام کریں

جلوس شعلہ رخاں کس طرف کو گزرے گا

کوئی بتائے کہاں اہل دل قیام کریں؟

چلو کہ خیمۂ محبوب کوئی دور نہیں

اٹھو کہ آج کی شب میں جنوں کا نام کریں

ہمارے جام میں مے بھی ہے خونِ دل بھی ہے

یہ دیکھنا ہے خدا والے کیا حرام کریں


شاہد اختر

No comments:

Post a Comment