جب بھی آنگن میں تِرے چاند نکلتا ہو گا
میرے بارے میں کبھی تو نے بھی سوچا ہو گا
مشورہ ہے یہ کسی ایک سے مخلص رہنا
جانے والے یہ تمہارے لیے اچھا ہو گا
اس نے پھولوں کی نمائش میں کہاں جانا ہے
مسکراتے ہوئے جس نے تجھے دیکھا ہو گا
مدتوں بعد گزرنا ہے تِرے گاؤں سے
مدتوں بعد کسی بات پہ رونا ہو گا
میری زلفوں کو بکھرنے سے بچا لے ورنہ
دیکھ اے شخص تجھے سارا بکھرنا ہو گا
تجھ کو تہمینہ یہ اک بات سمجھنا ہو گی
عشق کرنا ہے تو اک روز بچھڑنا ہو گا
تہمینہ راؤ
No comments:
Post a Comment