Thursday, 8 July 2021

ترے عشق کی پڑ گئی مار پیا

 تِرے عشق کی پڑ گئی مار پیا 

میں روئی زار و زار  پیا 

تُو دل لے کے دُکھ دیتا ہے 

یہ کیسا ہے بیوپار پیا؟ 

مجھے عشق اُڑائے پھرتا ہے 

اِس پار کبھی اُس پار پیا 

کس چال سے تُو نے باندھا ہے 

میں بُھول گئی سب وار پیا

یوں ہاتھ بڑھا میں جی اُٹھوں 

اک معجزہ ہے درکار پیا 

مِرا عشق جنوں میں ڈھلنے لگا 

انجام ہے تختۂ دار پیا   


جینا قریشی

No comments:

Post a Comment