Sunday, 25 July 2021

کئی دنوں سے کسی بہانے دل بہلتا ہی نہیں

 کئی دنوں سے

کسی بہانے

دل بہلتا ہی نہیں

یوں لگتا ہے

جیسے

ذہن کے گوشے میں

پھر ہلچل ہونے والی ہے

کوئی پرندہ

توڑ کے پنجرہ

دور پہنچنے والا ہے

شاید کسی سیارے پہ

اک دنیا بسنے والی ہے


افروز عالم

No comments:

Post a Comment