Wednesday, 28 July 2021

پھر اسی بت سے محبت چپ رہو

 پھر اسی بت سے محبت چُپ رہو

اور پھر اس پر شکایت چپ رہو

چشمِ پُر نم! تھم کے اب میری سنو

عشق میں یہ کیسی عجلت چپ رہو

کوئی حسرت گر بکھر جائے بھی تو

جان کر یا رب کی حکمت چپ رہو

تبصرے ہوں ہجر پر یا وصل پر

اب کہاں ہم کو ہے فرصت چپ رہو

خطبۂ آخر میں سب سمجھا دیا

کر دی قائم ہم نے الفت چپ رہو

سب بیاں تم کر چکے، اب راہ لو

سب جو چپ ہیں تم بھی الفت چپ رہو


شاداب الفت

No comments:

Post a Comment