Grown Up
میں سیکھ گیا ہوں
دُکھ سہنا
چُپ رہنا
کچھ نہ کہنا
میں سیکھ گیا ہوں
لہجے کی بناوٹ
لفظوں کی سجاوٹ
عداوت، بغاوت
میں سیکھ گیا ہوں
بے نام محبت
بے سمت مُسافت
عدُو سے رفاقت
لیکن
سب کچھ سیکھ کر بھی
کچھ بھی نہیں سیکھ پایا
اتنے مکمل لوگوں میں
کبھی پورا نہیں ہو پایا
وسیم عباس
No comments:
Post a Comment